کراچی (سٹاف رپورٹر)صدرمملکت اورگورنرسندھ کے دیرینہ دوست فردوس شمیم نقوی کو مزار قائد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ صدرفردوس شمیم نقوی مزارقائد لیٹ پہنچے۔صدراورگورنر کی آمد کے بعد پہنچنے والے فردوس شمیم نقوی نے کہا مجھے جانے دیں میں اپوزیشن لیڈر اور صدرمملکت کا دوست ہوں۔ سیکورٹی افسر نے کہا سوری سر ایس اوپی کے مطابق صدرمملکت کی آمد کے بعد آپ مزارپر نہیں جاسکتے۔فردوس شمیم نے کہا میں ان کی دعوت پر آیا ہوں مجھے جانے دیں۔سیکورٹی افسر نے کہا آپ چاہیں توصدر سے ہماری شکایت کردیجئے گا۔ آپ اندر نہیں جاسکتے ۔
روکدیا