افسر روزانہ 2 گھنٹے عوامی شکایات سنیں‘ مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جاﺅں گا : عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں اور میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جاﺅں گا۔ وزارت اعلیٰ کے منصب پر میں نہیں بلکہ پنجاب کا عام آدمی بیٹھا ہوا ہے۔ عوام کی شکایات کا ازالہ متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ماضی کا دور گزر چکا ہے ، اب اداروں اور محکموں کو کام کرنا ہوگا اور نتائج دینا ہوں گے اور اس ضمن میں تساہل کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ عوام کے مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار وفود سے گفتگو میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی ہوگی اور عوام بلاروک ٹوک افسران کو مل کر اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔ میں نے عوام کے مسائل اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں سٹیٹ آف دی آرٹ شکایت سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 36 اضلاع سے منسلک کیا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اس سیل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا۔ 100روزہ منصوبے سے عوام کے مفادات منسلک ہےں اور اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنی ذمہ دارےاں بطرےق احسن ادا کررہے ہےں اورمےںذاتی طورپر اس اےجنڈے پر عملدرآمد ےقےنی بنانے کےلئے پےش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں، ماضی میںبغےر منصوبہ بندی کے کام کےا گےا اورعوام کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام پر کوئی توجہ نہےں دی گئی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدارنے پھالےہ مےںخاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاو¿الدےن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کےا جائے ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 5ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دل و جان سے اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا انتظامی و پولیس افسران عوام کے مسائل کے حل اور ان کی شنوائی کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور اپنے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں۔ عوامی شکایات سننے اور ان کے حل کیلئے روزانہ 2 گھنٹے مختص کئے جائیں جبکہ عوامی شکایات سننے اور ان سے ملنے کے اوقات کار کو نمایاں طور پر دفاتر کے باہر آویزاں کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر آنے والے لوگوں کو عزت و احترام سے بٹھایا جائے۔ عثمان بزدار نے سینئر صحافی اور رونامہ نوائے وقت ملتان کے میگزین ایڈیٹر سلیم ناز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

ای پیپر دی نیشن