کابل (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے شاہ محمود قریشی کو قالین کا تحفہ دیا۔ افغان چیف ایگزیکٹو کی آمد سے قبل شاہ محمود اور افغان ہم منصب نے خوش گپیاں لگائیں۔ افغان وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو انگور بطور تحفہ دینے کی پیشکش کی اور ملتان کے آم کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا میرے علاقے کے انگور بہت اچھے ہیں، آپ کو انگوروں کا تحفہ بھجواﺅں گا۔ آپکے علاقے کے آم بھی بہت مشہور ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے جواب دیا آپکو ملتان کے آم بھجوا دیں گے۔
قالین/ آم
عبداللہ عبداللہ کا شاہ محمود کو قالین کا تحفہ‘افغان وزیر خارجہ کی انگور بھجوانے کی پیشکش، آم کھانے کی خواہش
Sep 16, 2018