مقبوضہ کشمیر : مزید 6 نوجوان شہید‘ جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے : پاکستان

Sep 16, 2018

سری نگر(سپیشل رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں گلزار پڈر سمےت مزید6 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ضلع کولگام میں قاضی گنڈ کے علاقے چاﺅ گام کا محاصرہ کر لیا تھا ۔ اےن ڈی ٹی وی کے مطابق ہفتے کو دوران محاصرہ تلاشی مہم کے دوران 6نوجوانوں کوبدترین تشدد کے بعد گولی مار کر شہید کر دےا گےا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مارے جانے وا لے پانچ نوجوانوں میں حزب المجاہدےن کے کمانڈرگلزار پڈر بھی شامل ہےں۔ قصبے میں محاصرہ جاری ہے۔ ضلع میں موبائل انٹر نیٹ سروسز منقطع کردی گئیں جبکہ ریل سروس بھی معطل ہے ۔ بھارتی فوجی کارروائی کے خلاف کولگام ضلع میں احتجاجی ہڑتال رہی اس دوران زبردست مظاہرے کیے گئے بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرےن کے خلاف طاقت کے استعمال میں 5 شہری زخمی ہو گئے ان میں سے دو کو فوج نے براہ راست گولی ماری ۔ جنوبی ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے گاﺅں میں محاصرے کے دوران 14 نوجوانوں کو گرفتار لر لیا ہے ۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کی وجہ سے بارہ مولا اور قاضی گنڈ کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔ ادھر سرینگر، سوپور اور کوکرناگ کے مقبوضہ علاقے میں قابض افواج کی جانب سے پڑے پیمانے میں گرفتاریوں، قتل اور نام نہاد الیکشن کے انعقاد کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے۔سرینگر کے علاقے حیدر پورہ اور نواہاتا میں بڑی تعداد میں لوگوں اور حریت لیڈران نے مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے انتخابات کو لاحاصل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کے انتخابی عمل سے کشمیرےوں کا کوئی بھی لینا دینا نہیں۔ انتخابات نہیں صرف حق خودارادیت۔ اسی نعرہ کو بنیاد بنا کر آئندہ ذرائع ابلاغ ، سماجی میڈیا، یا دیگر ذرائع کے ذریعے انتخابی عمل کیخلاف مہم چلائی جائیگی۔بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیری تاجر ظہوروٹالی کی نئی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی روک دی ہے اور نئی دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے درخواست ضمانت کی منظوری کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دےا ہے ۔زخمیوں میں دو نوجوانوں کو گولیاں لگی ہیں۔ ان میں سے ایک نوجوان رﺅف احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ظلم اور بربریت کے خلاف جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائے گا، کشمیریوں پر ظلم عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرے، بھارتی دہشت گردی کشمیریوں کی جدوجہد پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ اے پی پی کے مطابق بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار مختاروازہ کو گرفتار کر لیا۔ تہاڑجیل میں نظر بند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ عدالتی سماعت کے دوران بے ہوش ہو گئے۔ نظربند رہنما کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکے شبیر احمد شاہ کی نئی دلی کی ایک عدالت میں تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنس سماعت ہو رہی تھی کہ اس دوران وہ کچھ منٹ کے لئے بیہو ش ہو گئے۔ ڈاکٹر بلقیس نے جن کی بعدازاں اپنے شوہر کے ساتھ مختصر ملاقات کرائی گئی کہا کہ شبیر احمد شاہ کی صحت خطرناک حد تک گرچکی ہے اور وہ اپنی ٹانگوں پر کھڑے ہونے سے بھی قاصر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جیل حکام نے ان کے شوہر کو بنیادی طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا ہوا ہے۔ بھارتی فوجیوںنے ممتاز آزادی پسند کارکن ریاض نائیکو کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر لوٹ مار کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کی بربریت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انسانیت سوزسلوک کو اقوام متحدہ میں اٹھائے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کو شہید کرنے کے واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی بھارت کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے جس سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔


کشمیر

مزیدخبریں