افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ پائلٹ‘4 افسر ہلاک

کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں افغان نیشنل آرمی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت پانچ افغان فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے تاہم صوبائی گورنر کے ترجمان ناصر مہری اور صوبائی کونسل کے سربراہ داداللہ کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 9 بجے یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر افغان فوجی افسروں کو لے کر فرح شہر کی جانب محوپروازتھا کہ ضلع خاک سفید کے گاؤں رنج کے قریب فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت پانچ افغان فوجی سوار تھے ۔ حکام نے کہا حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ادھر غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے ہیلی کاپٹرمارگرایا ہے تاہم فوری طورپر مزیدمعلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...