خضدار: مسافر کوچ، ٹرک میں تصادم، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کراچی سے خضدار آنے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے جانے والے مزد ا ٹرک کے درمیان تصادم، نو سالہ بچی سمیت چار افراد جاں بحق، خواتین وبچوں سمیت بیس مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو آرایچ سی وڈھ اور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں طبی امداد پہنچائی گئی، ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں اور لواحقین کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد ایوب مری اور نائب تحصیل دار عبداللہ مینگل زخمیوں کے طبی امداد کی نگرانی کررہے تھے۔ زخمیوں کو لیویز فورس کے ایمولینس کے ذریعے وڈھ آریچ سی میں طبی امداد منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے سہ پہر کراچی سے خضدار آنے والی مسافر کوچ اور کوئٹہ سے کراچی جانے والے مزدا ٹرک کے درمیان اورناچ کراس کے مقام پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں نو سالہ بچی امہ ہانی بنت عبدالسلام ساکن باجوڑی اور 3 افراد عبدالصمد ولد عبدالرحمن، محمد عرفان ولد محمد یوسف ساکنان خضدار اور کلیم اللہ ولد علی محمد ساکن قلعہ سیف اللہ جان سے گئے۔ زخمیوں میں جاوید احمد، عبدالغفار، عنایت اللہ خان، خیر محمد، شبانہ، نظام الدین، عطاء اللہ، حافظ مشتاق، یار محمد، خیر محمد، مراد بی بی اور دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...