اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اپوزیشن جماعتیں پیر سترہ ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے دوران تو شاید ہنگامہ آرائی نہ کریں لیکن اس کے بعد منعقد ہونے والے قومی اسمبلیکے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے 2018 ءکے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے لئے کمشن بنانے کے مطالبے پر زور دیں گی۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس اس اعتبار سے ہنگامہ خیز ہو گا کہ اس میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمشن بنانے کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے سو دن میں معیشت کی کایا پلٹنے کے دعو¶ں اور معیشت کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام سامنے نہ آنے پر کڑی تنقید کی جائے گی۔ اپوزیشن منی بجٹ پیش کرنے کے حکومتی اقدام کو بھی آڑے ہاتھوں لے گی۔
اپوزیشن