اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ میں تیسری بار توسیع متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ توسیع کے تیسرے مرحلہ میں تین یا چار نئے وزراءکو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جن ارکانقومی اسمبلی کا نام لیا جا رہا ہے ان میں علی نواز گنڈا پور‘ اعظم سواتی‘ فضل محمد خان‘ فیصل واڈا شامل ہیں۔ اس وقت کابینہ میں 19 وفاقی وزراء‘ 4 وزراءمملکت شامل ہیں تاہم مواصلات آبی وسائل‘ سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد وزارتیں خالی ہیں۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کی ابھی کافی گنجائش موجود ہے۔ دریں اثناءذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کے سابق چیئرمیں محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کابینہ/ امکان