لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن لاہور مرکز سے محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ ہوئی جس میں گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی آواز میں نوحے ریکارڈ کرائے۔ اس پروگرام کے پروڈیوسر صفدر سحر اور معاون پروڈیوسر مبین ارشد تھے۔ اس موقع پر شاہدہ منی نے کہا کہ ہر سال اس ماہ مقدس کے شروع ہوتے ہی میں مختلف ٹی وی چینلز پر محرم کے حوالے سے پروگراموں میں شرکت کرتی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ مجالس عزا میں بھی شرکت کرتی ہوں اور 12 محرم کو اپنے گھر پر بھی مجلس عزا اور نیاز کا اہتمام کرتی ہوں۔