3 ملکی ڈیف کرکٹ سیریز‘ پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے ہرا دیا

Sep 16, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس )تین ملکی ڈیف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں جاری سہ ملکی ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 139 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز تک محدود رہی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنر بلال یوسف نے 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عمر نے 25 رنز بنائے۔گرین شرٹس نے 139 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان امیر اور ندیم ارشد نے 3،3 جبکہ بلال یوسف 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بلال یوسف مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزیدخبریں