ملتان (نامہ نگار خصوصی)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میںحقیقی تبدیلی عوامی ایجنڈے کے مطابق کام کرنے سے آئے گی۔محض کھوکھلے نعروں اورچہروں کی تبدیلی سے نظام بدلنے والانہیں۔منی بجٹ لانے کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔اقرباپروری اورموروثیت کاخاتمہ ناگزیرہوچکاہے۔میرٹ پرفیصلہ سازی سے ہی اصل تبدیلی رونما ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں8ہزار975کنال پر403ارب روپے کی سرکاری عمارتیں خزانے پر بوجھ ہیں ان کی دیکھ بھال پر سالانہ10ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوتی ہے جبکہ ان عمارتوں میں19ہزارملازمین تعینات ہیں۔لاہور کے جی اوآر ون میں5سے56کنال کی رہائش گاہیں موجودہیں۔نئی حکومت نے اگر تو واقعی میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ہے تو سرکاری افسروںکے شاہانہ اندازختم کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوںکی بدولت ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔اس وقت روزانہ6ارب روپے قرضوں پر لگنے والے سود کی مد میں جارہے ہیں۔
کھوکھلے نعروں اور چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی: متحدہ مجلس عمل
Sep 16, 2018