اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی ملازمین درجہ چہارم اسلام آباد کے صدر محمد شکیل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم پاکستان سے درجہ چہارم کے کم آمدنی والے وفاقیملازمین کی طرف سے اپیل کی گئی کہ اُن کی اپ گریڈیشن‘ ٹائم سکیل پروموشن منظور کی جائے‘ حج ڈیوٹی پر درجہ چہارم کے ملازمین کو مساوی طور پر شامل کیا جائے۔ عیدوں پر ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی عید الاؤنس منظور کیا جائے بھرتیوں میں ملازمین کے بچوں کا کوٹہ مخصوص کیا جائے۔
کم آمدنی والے ملازمین کی اپ گریڈیشن ٹائم سکیل منظورکیاجائے،محمد شکیل
Sep 16, 2018