جہیز کیلئے دبائو ڈالنے پر شوہر، اس کے ا ہل خانہ کو گرفتار کیا جاسکتا ہے: بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلہ میں کہا ہے کہ جہیز کے لئے دبائو ڈالنے کی شکایت درج ہونے کے فوراً بعد متاثرہ خاتون کے شوہر اور ان کے سسرال والوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ نئی دہلی میںچیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ نے عدالت عظمی کے سابقہ فیصلے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رشتہ داروں کو ملنے والا قانونی تحفظ ختم کر دیا۔ جہیز کے لئے دبائو ڈالنے کی صورت میں فوری طور پر گرفتاری پرپابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے تحفظ کیلئے یہ اقدام ضروری ہے۔بنچ نے کہا کہ معاملے کی شکایت کی انکوائری کے لئے خاندانی بہبود کمیٹی کی ضرورت نہیں۔ پولیس کو اگر ضرورت محسوس ہوئی تو وہ ملزم کو فوراً گرفتار کر سکتی ہے۔ ملزمان کے لئے پیشگی ضمانت کا متبادل کھلا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...