وزیراعظم کا ویژن پاکستان کے پرامن، روشن اور خوشحال مستقبل کا ضامن ہے:وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیرکیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم کا ویژن پاکستان کے پرامن، روشن اور خوشحال مستقبل کا ضامن ہے، پاکستانی عوام کو جلد خوشگوار تبدیلی محسوس ہو گی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں اصلاحاتی ایجنڈے پر دن رات کام جاری ہے نیا پاکستان خودمختار، معاشی طور پر مضبوط اورترقی یافتہ وخوشحال ہو گا، ، نئے پاکستان کی تعمیرمیں پنجاب سبقت لے گا، 100 روز کے ایجنڈے پر ہونے والی پیشرفت خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن