ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا، نومنتخب صدرعارف علوی خطاب کریں گے۔ چاروں صوبوں کے گورنرز اوروزرائے اعلی اورمسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔ غیرملکی سفارتکاروں کی بھی شرکت کا امکان ہے، دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرصدارت کریں گے، مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلی مدعو ہیں، مسلح افواج کے سربراہان اور غیرملکی سفارتکار بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، صدر مملکت عارف علوی کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کے بعد نئےپارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔اجلاس کیلئے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
صدرمملکت عارف علوی کل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے
Sep 16, 2018 | 13:00