مکرمی! افسوس صد افسوس کہ آج تقریباً 14 ماہ گزر گئے ہیں۔ EOBI پنشنرز کو مبلغ 6500/- روپے ملتے ہیں۔ میڈیکل بھی نہیں ملتا؟ جو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ جناب عالیٰ یہ EOBI پنشنرز تقریباً پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ ہیں۔ جناب حکومت کے پاس ماہر معاشیات ہیں وفاقی وزیر خزانہ بھی بڑے اکائونٹ کے ماہر ہیں ۔ جناب وزیر صاحب ہم دونوں میاں بیوی کا بجٹ بنا دیں؟ یہ 6500/- روپے تو ہمارے دوائی وغیرہ میں خرچ ہو جاتے ہیں؟ باقی اخراجات کہاں سے کریں؟جناب وزیراعظم عمران خان صاحب آپ سے ہم EOBI کے پنشنرز پرزور اپیل کرتے ہیں ہماری پنشن بھی مبلغ دس ہزار روپے اور میڈیکل الائونس 10 فیصد کرنے کا حکم صادر فرمائیں اور ہم بوڑھے بابے پنشنرز کی دعائیں لیں۔ (بابا محمد رمضان شوکت ٹائون تاجپورہ لاہور کینٹ)