شام کے صوبہ ادلب میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کے لیے ایران،روسترکی کے صدورآج اہم ملاقات کریں گے

ماسکو(این این آئی) روسی صدارتی محل کریملن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ روس ، ترکی اور ایران کے رہ نما پیر کو انقرہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں شام کے صوبے ادلب میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس سربراہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان اور ایرانی صدر حسن روحانی شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن