واگادوگو(انٹرنیشنل ڈیسک)مغربی افریقی ممالک کے رہنماؤں نے جہادی طرز کے تشدد کے خاتمے کے لیے کئی بلین ڈالر کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ برکینا فاسو میں ہفتے کو منعقدہ سمٹ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سن 2020 سے سن 2024 کے درمیان اس منصوے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت ’اکنامک کمیونٹی سمٹ آف ویسٹرن افریقن سٹیٹس‘ کے اجلاس میں ہوئی۔