اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے 140 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی پرواز ایس وی 722 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے واپس آنے والے افراد کی دستاویزات کی چھان بین کی۔ 100 افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ 40 کو چھان بین کے بعد جانے دیا جائے گا۔