ٹھوکرنیازبیگ چوک بحالی کا کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل کیا جائے:عثمان معظم

Sep 16, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک انٹرسیکشن کی بہتری و بحالی کا کام ہر لحاظ سے 45روز میں مکمل کر لیا جائے۔ٹریفک انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ علاقے کی خوبصورتی کے لئے گرین بیلٹس اور گرین ایریا زقائم کر نے کے ساتھ ساتھ آرائشی روشنیوں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔علاقے سے وال چاکنگ ختم کی جائے‘ غیرضروری پوسٹر‘ بینر اور دیگربد نما اشیاء ہٹائی جائیں اوریہاںدکانوں وغیرہ کے لئے سائن بورڈز کا ایک سٹینڈرڈ ڈیزائن تیار کیا جائے۔ اتوار کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک انٹرسیکشن کا دورہ کیا اور علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور علاقے کی خوبصورتی کے لئے کئے جانے والے کاموں کا معائنہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کو ترقیاتی کاموں سے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ ٹھوکر انٹرسیکشن میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے سڑکوں کی جیو میٹری کو ٹھیک کیا گیا ہے۔ علاقے میں پیدل چلنے والوں کے لیے نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیاہے اس کے علاو ہ تقریبا چار کلومیٹر طویل سڑکوں پر اسفالٹ کی کارپٹنگ کر دی گئی ہے۔ٹریفک کی رہنمائی کے لئے لیے سائن بورڈز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔سڑکوں کے ساتھ ساتھ کرب سٹون لگا کراس پر رنگ و روغن کردیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کی لین مارکینگ اور کیٹ آئیز لگانے کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں