ٹیکسوں کا بوجھ کم کئے بغیر تاجروں کو ریلیف نہیں مل سکتا:ملک افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ کم کئے بغیر تاجر برادری کو ریلیف کی فراہمی ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں،تبدیلی خان نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے اور ملک کی معیشت کا ستیاناس کر کے رکھ دیا،محب وطن عوام نے آمرانہ طرزسیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے،داخلی و خارجی محاذ پر ملک مسائل کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،تاہم وہ پھر بھی سکون کی نیند سوتے ہیں جو حکمرانوں کو جیل سے باہر بھی نصیب نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اداروں کی ساکھ شدید متاثر ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں انتقام برداشت نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن