کراچی (آئی این پی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پیر پگاڑا سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے آرٹیکل 149 سے متعلق موقف کی تائید کی۔ پیرپگاڑا کا موقف جرات مندانہ اورحقیقت پسندانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں آرٹیکل 149 کی گونج کے بعد سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور پیرپگاڑا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ عشرت العباد نے بھی پیرپگاڑا کے آرٹیکل 149 سے متعلق موقف کی تائید کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں عشرت العباد نے کہا کہ آرٹیکل 149 سے متعلق پیرپگاڑا کا موقف جرات مندانہ اورحقیقت پسندانہ ہے، جب کہ پیر پگاڑا نے کہا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی وفاق کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔ سابق گورنر کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا خاتمہ اتفاق رائے اور یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔