مودی کی خلائی تحقیقی ادارے میں موجودگی چندریان مشن کیلئے برا شگون تھی: کمارا سوامی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سکیولر کے سربراہ ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بھارتی کے خلائی تحقیقی ادارے اسرو میں 6 ستمبر کو پہنچنا وکرم لینڈر کے چاند پر اترنے کے لیے برا شگون ثابت ہوا۔انھوں نے میسور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ نہیں لیکن شاید ان کے قدم رکھنے کا وقت اسرو کے سائنسدانوں کے لیے برا شگون ثابت ہوا۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 6 ستمبر کی شب کو ملک کے عوام کو یہ پیغام دینے کے لیے بنگلورو پہنچے کہ وہ چندریان لانچ کے پس پشت ہیں۔انھوں نے کہا در حقیقت یہ پروجیکٹ 09-2008 کی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے کی حکومت اور سائنسدانوں کا تھا۔کماراسوامی نے کہا کہ بے چارے سائنسدانوں نے 12-10 سال تک محنت کی۔ چندریان 2 کی منظوری کابینہ نے 09-2008 میں ہی دے دی تھی اور اسی سال مختص فنڈ بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ لیکن مودی ہاں شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح آئے گویا چندریان 2 کے پس پشت وہی تھے۔

ای پیپر دی نیشن