اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ قرض کی دلدل میں دھنسے ہوئے ملک کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے پاکستان کو مقروض بنادیا اور کوئی ٹیکس کے پیسوں پرعیاشی کرگیا،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اعداد و شمار جاری کردیے جن کے مطابق زرداری اور نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیانواز شریف نے 2013 میں واشنگٹن کا قصد کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے عمران خان 2019 میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیااسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ زرداری صاحب 2012 میں نیویارک یاترہ کیلئے گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کرآئے نواز کو 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑان لیگ کے نام نہاد درویش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کرآئے وزیر اعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک تشریف لے جائیں گے تو اندازاً صرف 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات اٹھیں گے انہوں نے کہا کہ زرداری و نواز حکومتیں مسلسل قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھاتی رہیںدوسری جانب دونوں جماعتوں کی قیادت نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹاتی رہی۔
سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے پاکستان کو مقروض بنادیا،سیف اللہ نیازی
Sep 16, 2019