روات سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ تک ائر کنڈیشنڈ بس سروس کیلئے ٹرانسپورٹروں سے ٹینڈرطلب

Sep 16, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے روات سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ تک ائر کنڈیشنڈ بس سروس شروع کرنے کیلئے ٹرانسپورٹروں سے ٹینڈر مانگ لئے جن میں سے کامیاب بولی دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کو اس روٹ پر روات براستہ صدر پشاور روڈ سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ تک بسیں چلانے کا کنٹریکٹ دے دیا جائے گایہ سروس ایکسپریس بس سروس کہلائے گی بولی کیلئے درخواستیں 25 ستمبر تک وصول کی جائیں گی شارٹ لسٹنگ کے بعد بالی کیلئے کوالیفائی کرنے والی بس کمپنیوں کو بڈنگ میں شرکت کیلئے بلایا جائے گا۔

مزیدخبریں