راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت کو تین دن کا وقت دیتے ہیں مذاکرات کریں،مذاکرات ناکام ہونے پر ہسپتالوں میں روانہ 8 سے 9 بجے ٹوکن ہڑتال کریں گے ، ایم ٹی آئی آرڈنیس مریضوں اور ڈاکٹروں دونوں کے خلاف ہے،مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو تمام آپشن استعمال کریں گے۔ان خیالات کااظہار صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مسعود السید ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر سمیت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، تاہم پریس کانفرنس میں اس وقت بدنظمی ہو گئی جب ایم ٹی آئی آرڈیننس پر ڈاکٹرز دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے،کچھ دیر کی تاخیر کے بعد دونوں پارٹیوں میں راضی نامہ ہوا اور پریس کانفرنس جاری کی گئی ،عہدیداران نے کہا یہ آڈرنیس غریبوں کے علاج معالج کی سہولت چھین رہا ہے جس سے مریضوں کو ملنے والی مفت سہولیات بھی ختم کردی گئی ہیں،یہ آرڈینینس ڈاکٹرز اور مریضوں دونوں کے لیے تلوار ہے