ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کواستحکام کی شاہراہ پرگامزن کردیاہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں سیاسی جماعتوں کو این آراونہیں دے گی۔شیخ رشیدنے کہاکہ آئندہ ماہ وفاقی کابینہ میں بعض تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔