راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان بھرکی ماڈل عدالتوں نے منگل کے روز مجموعی طور پر 250 مقدمات کا فیصلہ کیا ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 14 اور منشیات کے27 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا تمام عدالتوں نے کل 246 گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق پنجاب میں قتل کے5 منشیات کے7،خیبرپختونخواہ میں قتل کے5 منشیات کے 13،سندھ میں قتل کے4 منشیات کے6 مقدمات کا فیصلہ ہواجن میں2ملزمان کو سزائے موت،5 کو عمر قید اور 16ملزمان کو33 سال3ماہ 29دن قید اور 35لاکھ36ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 112 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے97 مقدمات کا فیصلہ کردیاتمام عدالتوں نے کل 241 گواہان کے بیانات قلمبند کئے27ملزمان کو 14 سال 9 دن قید اور 1لاکھ46ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔