رابطہ عالم اسلامی کی متاثرین بارش اورسیلاب کی بھرپور امداد

Sep 16, 2020

  اسلام آباد(نمائندہ نو ائے وقت ) رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں (6000)فوڈ پیکج ارسال کر دیا اس سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کے اسلام آباد آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں  چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل ،پاکستا ن میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خصوصی طور پر شریک ہوئے اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی متاثرین بارش اورسیلاب کی بھرپور مدد اور تعاون کیلئے رابطہ عالم اسلامی صف اول میں موجود ہے،ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے پہلے مرحلے میں متاثرہ علاقوں میں (6000)خاندانوں کو فوڈ پیکج مہیا کیا جائیگا جس میں آٹا ،چاول ،چینی کے علاوہ دوسری اشیاء ضرورت موجود ہیں انھوں نے بتایا کہ ر ابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میںرابطہ عالم اسلامی قدرتی آفات سے متاثرہ انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونا،اور ان کے مصائب اور مشکلات کو کم کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے ،اس موقع پر سعد الحارثی نے رابطہ عالم اسلامی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی ،سعودی حکومت اور سعودی عوام ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور رہیںگے سعودی سفیر نے پاکستانی بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کا عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر رابطہ عالم اسلامی کے اقدام کی تعریف کی اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن کرعبدالکریم العیسیٰ ،خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کے ساتھ محبت،بھائی چارے اور ہمیشہ ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں