حمزہ شہباز کی طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے،رانا ثناء 

Sep 16, 2020

لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز 5 روز سے شدید بخار میں مبتلا ہے، طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے، حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت و لعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے، حمزہ شہباز کی صحت مزید خراب ہوئی تو عمران نیازی اور عثمان بزدار کا گریبان پکڑیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کورونا سے متاثرہ ہر شخص کو آئیسولیشن میں رکھا اور ہسپتال لیجایا جاتا ہے، سیاسی مخالفین کے بارے میں حکومتی انتقام واضح ہے۔

مزیدخبریں