حفاظتی سوٹ ،اینٹی ملیریا ادویات،کلورو کوئن  وغیرہ کی برآمد پر پابندی کے خاتمہ کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہوگا،مشیرتجارت

Sep 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا ہے کہ حفاظتی سوٹ ،اینٹی ملیریا ادویات،کلورو کوئن  وغیرہ کی برآمد پر پابندی  کے خاتمہ کا نوٹیفکیشن دو تین روز میں جاری کر دیا جائے گا ،ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ  وزارت تجارت کی سفارش پر پابندی ختم کی گئی ہے ،وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد اب ذاتی حفاظت کے استعمال میں آنے والے سامان کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی ،انہون نے کہا کہ کابینہ نے ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے جو  ان کی سر براہی میں کام کرئے گی اور ملک میں ان چیزوں کے سٹاک کو دیکھے گی ،انہوں نے کہا کہ آلو کی برآمد جاری رہنا چاہئے،اس کی روک سے روس کی مارکیٹ کو کھو سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں