بہاولپور (نامہ نگار) قطر دوحہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہونگے طالبان ‘امریکہ افغان اکٹھے ہیں ان کوہم ویلکم کہتے ہیں اورامیدہے کہ معاہدہ طے پاجائے گا دینی مدارس پرپابندی اور فورتھ شیڈول کوفوری ختم کیاجائے مدارس پاکستان کی چھاونیاں ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی امیر مولاناحامدالحق حقانی نے جامعہ نظامیہ حیدرکالونی میں سابق ضلعی امیر جے یوآئی (س) بہاول پور مولانا شمس الدین انصاری کی وفات پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سید محمد یوسف شاہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی (س)‘ مولانا محمد اسعددرخواستی امیر جنوبی پنجاب موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسلامی نظام کا فوری نفاذ کیا جائے اور شرعی سزائیں نافذ کی جائیں۔ موٹروے ریپ کیس میں ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں بلکہ انہیں سنگسار کیا جائے۔ شرعی سزائوں کے نفاذ سے ملک بھر میں امن وامان قائم ہو جائیگا۔ مولانا حامدالحق حقانی نے کہا کہ مولانا شمس الدین انصاری مرحوم میرے والد مولانا سمیع الحق کے رائیڈ ہینڈ تھے۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو جماعت کبھی بھی بھول نہ پائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کی وفات کے بعد پیداہونے والاخلاء کبھی پرنہیں ہوسکتا ہے اور اسی حوالہ سے ہم اس وقت ہم پورے پنجاب میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں دورے کررہے ہیں۔ قبل ازیں مولانا حامدالحق حقانی نے قائم مقام ضلعی امیر جے یوآئی (س) بہاول پور قاری راشد محمود انصاری کوضلعی امیر مقررکرنے کے احکامات جاری کئے اوران کی دستار بندی کی اور مبارکباد دی۔