کے ڈی اے افسروں میں تنازعہ، ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں، 2 ہلاک، ایک زخمی

کراچی (نیٹ نیوز) سوک سینٹر کراچی میں سرکاری افسران کا تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ گلستان جوہر وسیم عثمانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا ہلاک جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحفیظ زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ جھگڑا پیسوں کے لین پر ہوا یا زمینوں کی الاٹمنٹ پر؟ پولیس نے آفس سپرنٹنڈنٹ عمران شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کمرے میں 6 افراد میٹنگ کیلئے جمع تھے۔ پھر تین افراد کو باہر نکال دیا گیا اور چند منٹوں بعد گولیاں چل گئیں۔ پولیس نے آفس سپرنٹنڈنٹ عمران شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاہم داخلی راستوں پر پر واک تھرو گیٹ اور چیکنگ کے باوجود اسلحہ اندر کیسے پہنچا؟ یہ وہ پہلو ہے جس نے سوک سینٹر کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سول سنٹر کراچی میں فائرنگ واقعہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا شاخسانہ ہے۔ ملزم حفیظ الحسن عرف لمبا اپنا ٹرانسفر رکوانا چاہتا تھا۔ ڈائریکٹر لینڈ نے عہدہ سنبھالتے ہی اکھاڑ بچھاڑ شروع کر دی تھی۔ حفیظ دو روز سے ٹرانسفر رکوانے کیلئے منت سماجت کر رہا تھا اور ٹرانسفر کا ذمہ دار وسیم رضا اور وسیم عثمانی کو قرار دیا تھا۔ وہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر 15 سال سے میٹروول میں تعینات تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...