رحیم یارخاں (بیورورپورٹ) ایف بی آر نے فرٹیلائزر فیکٹریوں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ ایسے فرٹیلائزرڈیلر جنہوں نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں کروائی انہیں وہ ایک ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ روپے تک کھاد فروخت کرسکتے ہیں جب کہ ایسے ڈیلر کو ایک کروڑ سے زائد کھاد فروخت کرنے پر فرٹیلائز فیکٹری کو تمام سیلز ٹیکس ادا کرناہوگا۔ ذرائع کے مطابق ان احکامات کے بعد فرٹیلائزر فیکٹریوں نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ رکھنے والے فرٹیلائزر ڈیلر کو ایک کروڑسے زائد کھاد کی فروخت معطل کردی ہے جس کے باعث فرٹیلائزر ڈیلر میں تشویش کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے اعلی حکام سے مذکورہ شرائط واپس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کھادیں خرید سکیں ۔