رحیم یار خان(نوائے وقت رپورٹ) ٹک ٹاک پر اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے رحیم یار خان کی خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنے شوہر کے انتقال کی جعلی ویڈیو وائرل کردی۔ ویڈیو دیکھتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد خاتون کے گھر پر جمع ہوگئی۔ خاتون نے شوہر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی جعلی(فیک) ویڈیو وائرل کی ،ویڈیو میں خاتون نے روتے ہوئے شوہرکے حادثے میںانتقال کر جانے کا بتارہی ہے۔