ہائیکورٹ

ہائیکورٹ: ماں کے سپرد کرنے پر 3بچے رو رو کر والد کو آوازیں دیتے رہیلاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ بچے رو رو کر باپ کو آوازیں دیتے رہے۔ احاطہ عدالت میں بچوں کی چیخ و پکار کے باوجود ماں زبردستی اٹھا کر لے گئی۔ فاضل عدالت نے لاہور کی نگینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر بیلف نے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خاوند نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا۔ خاوند عبدالرحمان تینوں بچوں کو زبردستی چھین کر راولپنڈی لے گیا۔ کمسن بچے ماں کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ عدالت بچوں کو بازیاب کرا کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...