واشنگٹن (آن لائن+نیٹ نیوز)امریکی کسٹمز نے چین سے درآمد ہونے والی بعض مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ واشنگٹن حکومت کے مطابق یہ مصنوعات چین کے علاقے سنکیانگ میں ’جبری مشقت‘ کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور یہ کہ چین کا یہ اقدام ’غلامی کی جدید شکل‘ ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ چین ایغور مسلمانوں کو جبری مشقت کے ذریعے مغلوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ متاثر ہونے والی مصنوعات میں کاٹن اور کمپیوٹر مصنوعات بھی شامل ہیں۔