کراچی ( نیوزرپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ نے سروسز ہسپتال کراچی میں ہو نے والی مالی بد عنوانیوں کی رپورٹ سیکرٹری صحت سے طلب کر لی ،حکومت سندھ کی نان گز ٹیڈ ملازمین کی تنظیم سندھ گو رنمنٹ نان گز ٹیڈ ایمپلا ئز یونین (سینوا) کے کارکنان نے ہسپتال کے ایم ایس کی لوٹ مار کی داستان سنا کر چیف سیکرٹری کو حیران کردیا جس کے نتیجے میں چیف سیکر ٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ان شکا یا ت پر سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رپورٹ کی روشنی میں شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔ چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ خلا ف قا نون ایم ایس نے صو با ئی وزیر کی سیا سی پشت پنا ہی پر تین من پسند کمپنیوں کو ٹینڈر ز دینے کی یقین دہا نی کروا کر کروڑوں کا کمیشن ایڈ وانس میں حا صل کرلیا ہے۔ اس صورتحال کے با عث سندھ گو رنمنٹ نان گز ٹیڈ ایمپلا ئز یونین (سینوا)نے اس کھلی بد عنوانی کے با عث فی الحال دوا لینے کے عمل کو روکا ہوا ہے لیکن سرکاری ملازمین اپنی صحت اور جان بچانے کیلئے حکومت سندھ کی مہیا کردہ سہولت کے با وجود مذکورہ دوائیں ذاتی طور پر خرید نے پر مجبور ہیں ۔
سروسز اسپتال میں کرپشن چیف سیکرٹری نے رپورٹ طلب کر لی
Sep 16, 2020