کراچی(سٹی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سکریٹری افضال احمد -سردار صمدبلوچ -احمد فہیم -طارق نعیم-محمد اصفر لعل -ظفر حسن بابو-عبدالقدوس-ڈاکٹر شکیل -ناصر فاروقی-سعد
مسعود حسین-حمیدمیمن -فرحان شبیر دیگر نے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کراہم کی وارداتوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں ہیں ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہیں نقد رقم -قیمتی موبائل دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیتے ہیں اور مزاحمت کرنے والے متاثرہ شخص کو جان لینے سے بھی گزیر نہیں کرتے ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے شہر سے ان جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کس طرح ممکن ہے شہر میں رینجرز -پولیس اور دیگر قانو ن نافذکرنے والے اداروںکو کوشش کے با وجودپولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ نہیں ہو سکا عوام کا موقف ہے اگر رینجرز-پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے ادرے مثبت حکمت عملی کے تحت شہر سے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے عناصر سمیت اسٹریٹ کراہم میں ملوث عناصرکے خلاف سخت ترین ایکشن لیں انہیں گرفتار کرکے مجرموں کو قانون کے تحت سزا دلوائیں تو ممکن ہے شہر سے جراہم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔