عوامی شکایات کا ازالہ پہلی ترجیح‘ عوام کو ریلیف دینگے‘ محمد علی شاہ

Sep 16, 2020

کراچی(نوائے وقت نیوز)ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایات پر ضلع شرقی میں مختلف بلدیاتی امور کو بہتری کی جانب گامزن کیا جارہا ہے اس سلسلے میں عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کے ساتھ آؤٹ ڈور اشتہاری مواد ہٹانے کا کام بھی تیزی سے سر انجام دیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ کی نگرانی میں شرف آباد تا چار مینار بہادرآباد، یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات سے اسٹیمرز ودیگر اشتہاری مواد کو ہٹا دیا گیا ہے، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس کی زیر نگرانی شاہراہوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیپو سلطان روڈ، سر سید روڈ اور شاہراہ قائدین کی سینٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس سے غیر ضروری گرین ریفیوزل کو صاف کر کے درختوں کو تراشا گیا، ایس ای ایسٹ اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال ملاح کی زیر نگرانی یونیورسٹی روڈ پر سلیبس اور کرب اسٹون لگانے کے ساتھ تبہ چورنگی سے شہید ملت روڈ تک فٹ پاتھ پر رنگ وروغن کا کام کیا جارہا ہے ایس ای ایم اینڈ ای مبین شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیرایم اینڈ ای امتیاز بھٹو کی نگرانی میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کام کے بعد شاہراہیں روشن کر دی گئی ہیں،بلدیہ شرقی کے اسکول ایس اوپیز کے تحت کھل چکے ہیں جبکہ انچارج راؤ شمشاد کی زیر نگرانی سینی ٹیشن اور فیومیگیشن کے امور کی انجام دہی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو  مذکورہ امور کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ان کی ہدایات کے بعد امور کو حتمی شکل دینے کے بعد افسران رپورٹس پیش کر رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کو اسی طرح یقینی بنائیں تاکہ مرحلہ وار ضلع شرقی کو ماڈل طرز پر لے جایا جاسکے۔

مزیدخبریں