کراچی ( نیوز ڈیسک ) راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم
سلیم کی قیادت میں راجپوت برادری کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال،وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رانا ندیم سلیم نے سید مصطفی کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکور ہیں مصطفیٰ کمال بھائی کہ جہنوں نے راجپوتوں کے قوم دن راجپوت ڈے پر راجپوت قوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ آج ہم راجپوت برادری کی جانب سے آپ کو بہادری کا تمغہ شمشیر کا تحفہ دینے آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ہر فورم پر راجپوت قوم سے اسی طرح اظہار یکجہتی کرتے رہے گے۔سید مصطفیٰ کمال نے راجپوت برادری کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ راجپوت برادری کے نوجوان پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بنیں اسمبلیوں میں پہچے اور ملک و قوم کی بھرپور خدمت کرے پاک سرزمین پارٹی ایک پاک صاف معاشرے کیلئے کوشاں ہے آئیں ہمارے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ ہم سندھی مہاجر کی نہیں بلکہ محبت بڑھائو نفرت مٹائو کی سیاست کررہے ہیں ہماری سیاست کا مطلب خدمت اور ملک پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے اس موقع پر رائو ندیم احمد، رانا نادر علی، رانا نوید تحسین نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
چاہتاہوں راجپوت برادری پی ایس پی کا حصہ بنے : مصطفی کمال
Sep 16, 2020