زیادتی کے مجرموں کوسرِ عام پھانسی دے کر نشان ِعبرت بنایا جائے: علامہ شاہ عبد الحق 

کراچی ( نیوزرپورٹر)جماعت اہلسنت پا کستا ن کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے اپنے ایک بیان میں ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشرے میں جنسی زیادتی کے دلسوز واقعات انتہائی شرمناک اور معاشرتی گراوٹ کی بد ترین مثال ہیں۔ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ایسی قانون سازی کرے کہ زیادتی کے مجرموں کوسرِ عام پھانسی دے کر نشان ِعبرت بنایا جائے تاکہ کسی کو اس جرم کے ارتکاب کی جرات نہ ہو سکے۔علامہ شاہ عبد الحق کاکہنا تھا کہ ملک میں شرعی سزاں کے عملی نفاذ سے ہی جنسی درندگی و دیگر جرائم کا سد باب کیا جا سکتا ہے۔اسلام نے جو عد ل کا نظام قائم کیا اسکی مثال نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہاکہ اسلا م میں امور مملکت کا فر یضہ انجا م دینے والے حاکم عوام کی جان و مال،عزت و حرمت کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح کی خاطر علما  و خطبا اورمیڈیا سمیت حکومت و عوام کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن