اسٹیاکے مرکزی صدر  مظہر الدین ابڑو کی یاد میں اجلاس  

Sep 16, 2020

کراچی( نیوز ڈیسک)آل سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن(ایسٹا)سکھر ریجن کی جانب سے ایسٹیا کے مرکزی آفس گورنمنٹ پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ(بوائز) سکھر میں مظہر الدین ابڑو مرحوم مرکزی صدر ایسٹا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سندھ کے تمام ریجن اور مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد تعزیتی اجلاس سے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظہر الدین ابڑو کی موت سے بڑا خلاء  پیدا ہوگیا ہے  ہونا مشکل ہے۔مرحوم کی ایمپلائز کیلئے خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ایسٹیا مرحوم کے مشن کو پورا کریگی۔سینئر نائب صدر عبدالقادر ساریونے کہا کہ اتحاد و یگانگت سے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔سکھر ریجن کے صدر عابد حسین قریشی نے کہا مرحوم انتہائی متحرک، مخلص اور بیباک لیڈر تھے۔اجلاس سے عبدالحلیم راجڑ، سعد قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا شہادت علی،راؤ نجم،عبدالباسط حنیف میمن، صابر علی رائو بھی  موجود تھے۔

مزیدخبریں