مروہ  قتل کیس: تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (این این آئی)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ننھی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں 3 ملزمان کو 26 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان عبد اللہ اور فیض کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، ملزم نواز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور رہا کیا جا رہا ہے۔پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، چالان جمع نہیں ہو جاتا، ملزم نواز کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن