کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیاسی رہنماؤں ادیب دانشوروں اورصحافیوں نے مرحوم میرحاصل بزنجو کی ناگہانی رحلت کوبلوچستان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے اورکہاہے کہ بلوچستان حقوق کی توانا آوازسے محروم ہوگیا ہے،میرحاصل بزنجونے جمہوریت کی خاطرمراعات کوٹھکرایا۔ان خیالات کا اظہارنیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی،پروفیسرڈاکٹرجعفراحمد،نیشنل پارٹی کے سینیٹرمیرکبیراحمد محمد شیئی، کراچی پریس کلب کے صدرامتیازفاران ،سینئرصحافی دانشورپروفیسرتوصیف احمد،سینئرصحافیوں سہیل سانگی،شاہد جتوئی،سعید سربازی نے کراچی پریس کلب میں میرحاصل بزنجوکی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عبدالمالک نے کہاکہ میرحاصل بزنجوکی خدمات کوتادیریاد رکھا جائے اوران کا خلا مدتوں پرنہ ہوگا۔نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے کہاکہ حاصل بزنجونے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پل کا کردار ادا کیانیشنل پارٹی کے سینیٹر میرکبیر احمد محمد شیئی نے کہاکہ ،ہم نے حاصل بزنجو سے بہت کچھ سیکھا پریس کلب کے صدر امتیازفاران نے کہاکہ حاصل بزنجو اسلام آباد سے زیادہ کراچی میں پاپولر تھے،انہوں نے مظلوموں کے حقوق کے لیے جنگ لڑی صدر سعیدسربازی نے کہاکہ حاصل بزنجو ایک منجھے ہوئے ساسیت دان تھے شاہد جتوئی نے کہاکہ حاصل بزنجو نے مظلوم قوموں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا ہے۔
حاصل بزنجو کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
Sep 16, 2020