اسلام آباد (نوئے وقت رپورٹ) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل قبلہ ایاز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی کیسز کیلئے قانون میں پہلے ہی سخت سزائیں موجود ہیں۔ سزاؤں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ میرے خیال میں ملزم کی سرجری کرنے کی سزا درست نہیں، ایسے جرائم کیلئے خصوصی عدالتیں اور ماہر پولیس افسران تفتیش کریں۔ سرعام کی بجائے جیل میں بھی پھانسی دی جا سکتی ہے۔