عمران بچوں سے زیادتی‘ قتل پر سخت قانون لائیں‘ بھرپور حمایت کرینگے: شجاعت 

Sep 16, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم کو ختم کرنے کیلئے قانون بنائیں ہماری پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ عمران خان لوگوں کی پروا نہ کریں۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کو ہمارے ملک کے حالات کا پتہ ہی نہیں ہوتا اور وہ  ہمیں مشورہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن جس پر یہ گزرتی  ہے اس کا دکھ صرف وہی سمجھ سکتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ سانحہ موٹروے پر نہیں بلکہ اس سے تین چار میل دور پیش آیا جبکہ شہباز شریف نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خواہ مخواہ موٹروے کی تعمیر میں اپنا حصہ تو ڈال دیا لیکن جرم کا کوئی ذکر نہیںکیا۔ یہ تو ایسا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے سامنے انہوں نے ان کی تعریف کی تو کر دی لیکن  وہ یہ بھول گئے کہ انہوں نے ہی سابق صدر زرداری کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد ان کی لاش کو خود سڑکوں پر گھسیٹنے کا کہا تھا اور یہ بات کرتے ہوئے جوش میں مائیک بھی توڑ ڈالا تھا۔

مزیدخبریں