لاہور (پ ر ) سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنے نئے بجٹ سمارٹ فون Y51 کو متعارف کروا دیا ہے۔ صارفین کے لیے جدت سے بھرپور نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، ویوو کے اس نئے فون کی قیمت صرف 36,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ویوو کے نئے وائے 51 سمارٹ فون میں ایک صاف شفاف 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ، ایف ایچ ڈی پلس ایس ایمولیڈ ڈسپلے، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکیننگ اور 4500 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری نصب ہیں۔