لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم ا لدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینا مسلمان دنیا وآخرت کی کامیابی کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ یورپ کے حکمران اسلامو فوبیا سے باہر نکلیں اور اپنے ممالک میں مسلم امہ کی دل آزاری کا سبب بنے والے واقعات کو روکیں۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو فوری طور پر روکا جائے۔سانحہ موٹرو ے کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔