صحت کی پریشانی کے سبب اپنا عہدہ چھوڑنے والے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کی کابینہ نے بھی بدھ کو استعفیٰ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی شنزوآبے کا تقریبا آٹھ سالہ ریکارڈ میعاد بھی اختتام کو پہنچا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں شنزوآبے نے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے میں نے ہر روز کوشش کی کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لاﺅں اور جاپان کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن سفارتی اقدامات کیے جائیں۔